Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پارک لین ریفرنس:آصف زرداری سمیت 9ملزمان پر فرد جرم عائد

اسلام آباد:احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں پاکستان پیپلز...
اپ ڈیٹ 10 اگست 2020 11:36am

اسلام آباد:احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سمیت 9ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے پارک لین ریفرنس پرسماعت کی، جس میں آصف زرداری بلاول ہاؤس کراچی سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جب کہ دیگر ملزمان کی بھی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی گئی۔

دوران سماعت شریک ملزمان نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے فرد جرم مؤخر کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اب تک کیا کر رہے تھے؟ کیا اس روز کا انتظارکر رہے تھے؟۔

احتساب عدالت نے جیل میں موجود شریک ملزمان سے وکلاء کی ملاقات کی ہدایت کردی۔

سابق صدر آصف زرداری نے وکیل سپریم کورٹ میں ہونے کا عذر پیش کرتے ہوئے فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا کی، جسے جج نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ایچ نائیک کی مصروف پر جونیئر کو بھیج سکتے ‏تھے، چارج فریم میں ملزم کا ہونا لازمی ہوتا ہے، کورٹ آڈر میں وکیل کی غیرحاضری کا لکھیں گے ۔

جج اعظم خان نے فرد جرم کی تحریر پڑھی، کیا آپ نے فرنٹ کمپنی پارتھینون کے ذریعے غیرقانونی 1.5 بلین روپے کا قرض ‏حاصل کرکے فراڈ کیا؟، آپ نے بینک کے ریکارڈ میں ردوبدل کیا ؟ ملزمان کے فراڈ میں معاونت کی ؟ آصف زرداری سمیت دیگر تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکارکر دیا۔

عدالت نے بلاول ہاوس کراچی میں موجود نیب اہلکار کو آصف زرداری سمیت ویڈیو لنک پرموجود تمام ملزمان کے انگوٹھے ‏اور دستخط لینے کی ہدیات کی۔

یہ بھی پڑھیں: فردِ جُرم کیا ہوتی ہے۔۔۔؟

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div