Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

محکمہ موسمیات کی پنجاب بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

لاہور سمیت پنجاب بھر میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کاسلسلہ...
شائع 10 اگست 2020 10:22am

لاہور سمیت پنجاب بھر میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا ،جس کے باعث نشیبی علاقوں میں کھڑا پانی شہریوں کی مشکل بڑھارہا ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

آسمان پر چھائے گہرے بادلوں نے صبح سویرے ایسی بارش برسائی کے جل تھل ایک ہوگیا،پنجاب بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم خوشگوار بنایا گرمی بھی کم ہوئی مگر نشیبی علاقے ایسے بھرے کے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

کہیں سڑکوں پر پانی کھڑا دیکھائی دیا تو کہیں دوکانیں اور گھر بھی پانی پانی ہوگئے، واسا اور ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی سے سب ہی تنگ نظر آئے

سیالکوٹ ،گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارش نے موسم خوشگوار بنایا تاہم محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div