Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

چمن :انسداد منشیات فورس کی گاڑی کےقریب دھماکا، 5افراد جاں بحق

چمن میں مال روڈ پر انسداد منشیات فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ...
اپ ڈیٹ 10 اگست 2020 02:08pm

چمن میں مال روڈ پر انسداد منشیات فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 2اہلکاروں سمیت 21افراد زخمی ہوگئے۔

چمن کا مال روڈ آج صبح دھماکے سے گونج اٹھا،دھماکا اس وقت ہوا جب انسداد منشیات فورس کی گاڑی موبائل مارکیٹ کے قریب سے گزررہی تھی،دھماکا اتنا شدید تھا کہ اطراف کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے میں 5افراد جاں بحق اور اے این ایف کے 2اہلکاروں سمیت 21افراد زخمی ہوئے ،دھماکے میں اے این ایف کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،زخمیوں کو کوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا،دھماکے سے موبائل مارکیٹ اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،وزیرداخلہ اعجاز شاہ سمیت اعلیٰ شخصیات نےچمن میں دھماکے کی پرزور مذمت کی۔