Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

اثاثہ جات کیس: حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع

لاہور :احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پنجاب...
اپ ڈیٹ 10 اگست 2020 02:11pm

لاہور :احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع کر دی۔

احتساب عدالت کے جج سجاد احمد نے حمزہ شہباز کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کو کورونا ایس او پیز کی بناء پر پیش نہیں کیا گیا۔

ریفرنس دائر کرنے سے متعلق استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے، جلد ہی دائر کر دیا جائے گا،کچھ شریک ملزمان سے تفتیش ابھی جاری ہے۔

احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع کر دی۔

یاد رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔