Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

سپریم کورٹ نے کراچی جم خانہ میں نئی تعمیرات روک دیں

کراچی:سپریم کورٹ نے کراچی جم خانہ میں نئی تعمیرات روک دیں۔ چیف...
اپ ڈیٹ 10 اگست 2020 03:49pm

کراچی:سپریم کورٹ نے کراچی جم خانہ میں نئی تعمیرات روک دیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی جم خانہ میں تعمیرات جاری رکھنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے جم خانہ میں تعمیرات جاری رکھنے سے متعلق ہائیکورٹ کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے نئی تعمیرات روک دیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سندھ ہائیکورٹ کا رویہ غیر روایتی ہے، قانون کے مطابق جیم خانہ آثار قدیمہ کی بلڈنگ میں نئی تعمیرات نہیں کرسکتا۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے 2019 میں پارک اور پلے گراؤنڈز میں نئی تعمیرات روک دیں تھیں، سندھ ہائیکورٹ نے یہ کہہ کر تعمیرات کی اجازت دے دی کہ سپریم کورٹ کا حکمنامہ کلیئرنہیں ہے، جم خانہ پارک کی زمین پر ملٹی اسٹوری پارکنگ پلازا بنا رہا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل کے مؤقف پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ان کاموں میں بہت پیسا ہے، آپ کے افسران کے بھی ہاتھ لگ جاتا ہے، ان کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس بھیجیں تو بھی کچھ نہیں ہوگا، پیسے دے کر اپنا ٹرانسفر کرالیں گے، پیسے بنانے والوں کے نصیب میں کھانا پینا تک نہیں ہوتا، یہاں غریب کی طرح رہتےہیں اور پیسے باہر بھیج رہے ہوتے ہیں، پاکستان سے پیسے دبئی اورلندن بھیج دیئےجاتے ہیں۔