Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

شوگر انکوائری کمیشن: افغان حکام سے تفصیلات طلب

مراسلے میں بتایا گیا کہ تفصیلات ایکسل اور ہارڈ کاپی میں فراہم کی جائیں۔ تمام تفصیلات بذریعہ ای میل فراہم کی جائیں۔
شائع 10 اگست 2020 06:28pm

شوگرانکوائری کمیشن کی تحقیقات کے معاملے پر ایف آئی اے نے افغان حکام سے تفصیلات مانگ لیں۔چیئرمین انکوائری کمیشن نے دفتر خارجہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔

چیئرمین انکوائری کمیشن کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق سال 15-2014 میں شوگر کی درآمد سے متعلق تفصیلات مانگی گئی ہیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ سال 20-2019 میں شوگر کی درآمد کے حوالے سے بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ تمام تفصیلات افغان سفارتخانے کے ذریعےمنگوائی گئی ہیں۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ تفصیلات ایکسل اور ہارڈ کاپی میں فراہم کی جائیں۔ تمام تفصیلات بذریعہ ای میل فراہم کی جائیں۔