Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سندھ: لاک ڈاون پابندیاں ختم، نوٹی فکیشن جاری

سندھ حکومت نے لاک ڈاون پابندیاں ختم کردیں ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے...
شائع 10 اگست 2020 07:14pm

سندھ حکومت نے لاک ڈاون پابندیاں ختم کردیں ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔سخت ایس او پی بھی جاری کردئیے ہیں۔ سندھ کورونا ٹاسک فورس کےفیصلوں کےتحت اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کےنئے اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔

ہفتے کےچھ روز تمام کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ سندھ میں کاروباری اوقات کار صبح چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک ہوں گے۔ ہفتے کے روز سندھ میں کاروباری سرگرمیاں رات نوبجےتک ہوسکیں گی۔

اعلامیے کے مطابق سینما تھیٹرز، ہوٹلزاور ریسٹورینٹس پر عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ شادی ہالز اوراسکول 15ستمبر تک بند رہیں گے ۔

تمام کھیلوں کےمیدانوں میں مشروط سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ شائقین کےبغیر کھیلوں کےٹورنامنٹس کا انعقادکیاجاسکےگا۔ سیاحتی مقامات پر پابندیاں ختم ٹورازم ہوٹلز میں رہائش کی اجازت دے دی ہے۔

بیوٹی پارلرز ،جم کھیل کےمیدانوں پر عائد پابندیاں اٹھالی گیئں۔ ہوٹلز ریسٹورینٹس میں بیٹھ کر کھانے کی اجازت دے دی گئی۔ہوٹلز ریسٹورینٹس ہفتے کےسات روز ایس اوپیز کےتحت ڈائن ان سروس فراہم کرسکیں گے۔

ہوٹلز ریسٹورینٹس ہفتے کےروز رات گیارہ بجے ڈائن ان سروس کرسکیں گے۔ ہوٹلز ریسٹورینٹس سے ہوم ڈیلیوری رات بارہ بجے ہوگی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div