Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

جے یو آئی ف کا انوکھا احتجاج

قومی اسمبلی اجلاس میں جے یو آئی ف نے انوکھا احتجاج کیا ہے، ایوان...
شائع 10 اگست 2020 07:16pm

قومی اسمبلی اجلاس میں جے یو آئی ف نے انوکھا احتجاج کیا ہے، ایوان میں بیٹھنے کی بجائے ااسپیکر گیلری میں بیٹھ گئے،

ااسپیکر نے احتجاج ختم کروانے کے لئے اجلاس 15 منٹ کے لئے ملتوی کردیا، ااسپیکر سے مزاکرات کے بعد ایم ایم اے کا احتجاج ختم ہوگیا۔

اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے ااسپیکر کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایم ایم اے کو بات کرنے کا موقع نہیں ملا جس پر وہ احتجاج پر ہیں اور ااسپیکر گیلری میں بیٹھ گئے ہیں۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ یہ ایوان کی توہین ہے اس کی اجازت نہیں دے سکتا، پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا کہ میں جے یوآئی کے ارکان کو مناکر ایوان میں لاتا ہوں ۔

اسپیکر نے عامر ڈوگر کی درخواست پر اجلاس کی کارروائی پندرہ منٹ کیلئے موخر کردی، بعد ازاں عامر ڈوگر ایم ایم اے اراکین کو منانے کے لئے اسپیکرلابی میں پہنچ گئےجس پر ایم ایم اے اراکین نے احتجاج ختم کرنے کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کی یقین دھانی مانگ لی اور کہا کہ یقین دلایا جائے کہ آئندہ ایم ایم اے اراکین امتیازی سلوک نہیں ہو گا۔

ایم ایم اے اراکین مزید بات چیت کے لئے اااسپیکر چیمبر میں چکے گئے، ااسپیکر چیمبر میں مزاکرات کے بعد ایم ایم اے نے احتجاج ختم کردیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div