Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

حکومت سے شرح سود چار فیصد پر لانے کا مطالبہ

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ حکومت...
شائع 10 اگست 2020 07:35pm

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر چار ہزار نو سو 63 ارب ہدف رکھا ہے، حکومت کو شرح سود کو چارفیصد پر لانا ہوگا، خیبر پختونخوا کو بجلی منافع نہ ملنے پر تشویش ہے۔ چمن میں ہونے والے دھماکہ افسوس ناک ہے۔

باچا خان مرکز پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ کورونا سے قبل سلیکڈ حکومت کی 19 ماہ حکومت میں اربوں روپے نان ٹیکس ریوینیو میں کمی آئی۔

ان کاکہنا تھا کہ مرکزی حکومت نئی این ایف سی کا کا فوری اعلان کریں، حکومت تجارتی سرگرمیوں کے لئے مغرب بارڈر کھول سکتے ہیں تو مشرق بارڈر کیوں نہیں۔

امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے غلط معاشی پالیسوں کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران ہے ہر ایک طبقہ متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں مالی ، تنظیمی اور قانونی معاملات کو حل کرنا چاہئیے۔ افغانستان امن مزاکرات چل رہے ہیں کوئی جرگہ کی خیر مقدم کرتے ہیں۔ افغانستان مزاکرات میں پاکستان مثبت سہولت کار کا کردار ادا کرے، چمن واقعہ افسوس ناک ہے، کچھ قوتیں دونوں ممالک کے درمیان معملات ٹھیک نہیں ہونا چاہتے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div