پاکستانی اسمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی کامیاب قرار

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت...
شائع 10 اگست 2020 08:05pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی بہت کامیاب رہی ہے، اسمارٹ لاک ڈاون کے ذریعے بتدریج مختلف شعبے کھولے گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے مالدیپ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

رابطے میں رہنماؤں کےدرمیان کوروناوائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق مالدیپ کےمعیشت کی بحالی اورٹورازم سیکٹرکےلئےاقدامات قابل تعریف ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں انسانی زندگی کےتحفظ اورروزگارکی بحالی کےاقدامات کئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی بہت کامیاب رہی ہے، اسمارٹ لاک ڈاون کے ذریعے بتدریج مختلف شعبے کھولے گئے۔