Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

غیرقانونی اراضی کیس :مریم نواز آج نیب لاہور آفس میں پیش ہوں گی

لاہور: مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز آج غیرقانونی اراضی کیس...
شائع 11 اگست 2020 08:49am

لاہور: مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز آج غیرقانونی اراضی کیس میں نیب لاہور آفس میں پیش ہوں گی،مریم نوازپر رائیونڈ میں خلاف قانون اراضی سستے داموں خریدنے کا الزام ہے۔

قومی احتساب لاہور بیورو (نیب)نے نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز سے مختلف موضع جات کی 1400کنال اراضی کی رسیدیں مانگی ہیں۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کو تمام دستاویزات 11اگست کو ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق رائیونڈاراضی کیس میں مریم نوازکے بعد نوازشریف اوردادی شمیم بیگم کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔

نیب لاہور کی جانب سے مریم نواز سے پوچھا گیا ہے کہ زمین خریدنے کیلئےرقم کہاں سے آئی،اراضی کی خریداری پرکتنا ٹیکس اورکتنی ڈیوٹی دی،ایک ہزار400کنال میں سےاگرکوئی زمین فروخت کی گئی تواسکی تفصیلات بھی فراہم کریں۔بتایا جائے حاصل کی گئی زمین کس مقصد کیلئے استعمال کی جارہی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے قومی احتساب بیورو میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مریم نوازپر رائیونڈ میں خلاف قانون اراضی سستے داموں خریدنے کا الزام ہے،نیب نےمریم نوازسےایک ہزار440کنال اراضی پرجواب طلب کررکھا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div