Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد285,191ہوگئی

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
اپ ڈیٹ 11 اگست 2020 10:08am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد285,191ہوگئی جبکہ 6,112افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 531نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2 لاکھ85ہزار191ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 10اگست بروزپیرکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید175نئے مریض سامنے آئےجبکہ5ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب 109، اسلام آباد میں 20، گلگت بلتستان میں 37اورآزاد کشمیر میں کوروناکے09کیسز رپور ٹ ہوئے جبکہ کورونا وائرس نےپنجاب میں4 اورآزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ24ہزار 127ہوگئی جبکہ پنجاب میں94ہزار586افرادکورونا کاشکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں34ہزار755،اسلام آباد میں15ہزار281، بلوچستان میں11ہزار921 ،گلگت بلتستان میں2371اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2150کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید15مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6112ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2272افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2170،خیبرپختونخوا میں 1231،اسلام آباد میں171،بلوچستان میں138اور گلگت بلتستان میں 57اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث58 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ17ہزار833 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے780 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے482افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 61ہزار 246مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران18ہزار227کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے531افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21لاکھ65ہزار811افراد کے ٹیسٹ کے1 جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق،‏ملک بھرکےاسپتالوں میں 146 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں،اس وقت 1 ہزار 365 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div