Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

قومی معاملات پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ،وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیرسمیت ...
شائع 11 اگست 2020 09:45am

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیرسمیت اہم قومی معاملات پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ،کشمیر پالیسی کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے اپوزیشن کی مثبت تجاویز کا انتظار رہے گا۔

وزیرخارجہ نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اورپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو خطوط لکھے ہیں جس میں شاہ محمود قریشی نے 6 اگست کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پردونوں رہنماؤں سے تشکرکا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مشترکہ اجلاس میں حکومت اوراپوزیشن نے جس بالغ نظری کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے ۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں کئے گئے غیرآئینی اور یکطرفہ اقدامات کوبھی پارلیمنٹ کی تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ قرارداد کے ذریعے متفقہ طورپرمسترد کیا ،کشمیرسمیت اہم قومی معاملات پراپوزیشن کوساتھ لے کرچلنے کے متمنی ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے سامنے آنے والی قابل عمل تجاویزکوہمیشہ اہمیت دیتے رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پالیسی کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے آپ کی جانب سے مثبت تجاویز کا منتظررہوں گا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div