Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

نوازشریف اورمریم کیخلاف مقدمات بالکل واضع ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا...
شائع 11 اگست 2020 11:08am

اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف اورمریم نوازکیخلاف مقدمات بالکل واضع ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ ‏احتساب کے بیانیہ کی ناکامی ہے کہ آج مریم نوازانقلابی شاعری سناتی نظرآتی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف اورمریم نوازکیخلاف مقدمات بالکل واضع ہیں لیکن ہمارا نظام انصاف ایساآلودہ ہے کہ شیشےسےشفاف جرائم بھی آلودگی کی نظرہورہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کسی اور ملک میں یہ ہوسکتاہے کہ اتنا پیسہ لوٹ کےپھوٹ جاؤاور فرق نہ پڑے؟۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div