Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کا بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنےکاحکم

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارشوں کے پیش نظر واسا اور...
شائع 11 اگست 2020 11:08am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارشوں کے پیش نظر واسا اور انتظامیہ کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے متعلقہ اداروں کو برسات میں موسم کی صورتحال کی تسلسل سے مانیٹرنگ حکم دیتےہوئے کہاکہ شہروں میں نکاسی آب کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

عثمان بزدار نے لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بارش کی صورت میں پانی کا نکاس کم سے کم وقت میں کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ڈی واٹرنگ پمپ اور دیگر ضروری مشینری مکمل فنکشنل ہونی چاہیئے،بارشی پانی کے جلد نکاس میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،شہریوں کو بارش کے دوران مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے، ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حکم دیا کہ واسا، انتظامی اور ٹریفک پولیس حکام بارش کے دوران فیلڈ میں نظر آنے چاہئیں، بارش ہونے سے نکاسی آب تک کی رپورٹ وزیراعلی آفس بھجوائی جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div