Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

اچھی طرح سن لیں!آپ کراچی کی بجلی بند نہیں کریں گے،چیف جسٹس

کراچی :چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ اچھی طرح ...
شائع 11 اگست 2020 12:32pm

کراچی :چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ اچھی طرح سن لیں!آپ کراچی کی بجلی بند نہیں کریں گے،بجلی بند کرنی ہے تو اپنے دفتر کی کریں،لوگ کرنٹ سے مر رہے ہیں اور مونس علوی بھاشن دے رہے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کرنٹ سے ہلاکت سے کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کے الیکٹرک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے الیکٹرک کے خلاف تمام مقدمات میں سی ای او کا نام شامل کیا جائے۔

چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل صاحب کو مخاطب کر کے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک کا نام ای سی ایل میں بھی شامل کریں۔

سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کا مکمل آڈٹ کرنے کا حکم بھی دے ڈالا،عدالت نے پوچھا کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کریں تو اس کا کیا متبادل ہے؟ انہوں نے سسٹم تباہ کردیا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لوگ مررہے ہیں کرنٹ لگنے سے ، پورے کراچی سے ارتھ وائر ہٹا دیئے ہیں، ان لوگوں کیخلاف قتل کا مقدمہ بنتا ہے ان کو احساس ہی نہیں ، کراچی کی بجلی بند کریں تو ان کو بند کردیں۔

جسٹس گلزار احمد نے بتایا کہ جمعہ کو میں آیا تھا شاہراہ فیصل پر پورا اندھیرا تھا لوگ باہر بیٹھے تھے، ان کو اور پیسہ کمانے کیلئے لایا گیا تھا ؟ تباہ کردیا ادارے کو سستا میٹریل لگا دیا اور صرف پیسہ کما رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پوری دنیا میں آپریشنز چلا رہے ہیں کراچی والوں سے پیسہ لے رہے ہیں، اسٹیٹ بینک کو بھی منع کردیتے ہیں ان کا منافع باہر نہ بھیجیں۔

چیف جسٹس نے سی ای او کے الیکٹرک کو جھاڑ پلا دی

چیف جسٹس پاکستان نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ کو شرم نہیں آتی لوگوں ان کو بھاشن دیتے ہیں ؟ بدترین انتظامیہ ہے ان کا نظام پہلے سے بھی بد تر ہوگیا ہے ،کراچی پر اجارہ داری قائم نہیں ہونے دیں گے، دوسری کمپنیاں بھی ہونی چاہئیں۔

چیئرمین نیپرا نے بتایا ہم نے 5کروڑ روپے کا جرمانہ کیا اور ایکشن لیا ، کے الیکٹرک نے ہمارے ایکشن کیخلاف عدالتوں سے اسٹے لیا ہوا ہے ۔

چیف جسٹس کا کےالیکٹرک کے وکیل سے مکالمہ

چیف جسٹس نے کے الیکٹرک کے وکیل سے مکالمہ کرتےہوئے کہا کہ آپ کراچی کےشہری ہیں،آپ کو بھی احساس ہونا چاہیئے،ابھی21لوگ مرےہیں،آپ جاکراسٹےلےلیتےہیں۔

وکیل کے الیکٹرک نے کہا کہ لوگ گھروں میں مرے ہیں ،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ بجلی کا کوئی نہ کوئی فالٹ ہوتا ہےتوبندامرتاہے۔

جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ سڑکوں پربھی لوگ مرےہیں،ارتھ وائرہی ختم کردیئے،جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ رننگ وائرمیں سےارتھ وائر نکال دی گئی۔

چیف جسٹس کاچیئرمین نیپرا سے مکالمہ

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ کےغیرملکی مالکان کی ذہنیت سمجھتے ہیں،غیرملکی مالکان ہمیں غلام سمجھتے ہیں، وہ کچراسمجھتےہیں پاکستانیوں کو،ان کے تواونٹ کی قیمت بھی زیادہ ہے پاکستانی سے۔

سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کالائسنس منسوخ ہونےپرمتبادل پوچھ لیا ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ان کا لائسنس معطل ہوجائےتوآپ کے پاس کیا متبادل ہے ؟جب سے انہوں نے ٹیک اوورکیاہےسسٹم کوتباہ کردیا ہے،یہ کون ہوتے ہیں کراچی والوں بھاشن دیں والے؟کہتےہیں کراچی والے بجلی چوری کرتے ہیں،یہ کون ہوتے ہیں کراچی والوں کو چورکہنے والے؟،کراچی والوں کو بھاشن مت دیں،ایک منٹ کیلئےبھی بجلی بند نہیں ہونی چاہیئے،سمجھےآپ؟۔

سی ای اوکےالیکٹرک نے بتایا کہ 10سال میں ڈھائی ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی،جس پر عدالت نے کہا کہ جتنی آپ نے سرمایہ کاری کی ہےاس سےزیادہ نقصان کیا ہے۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ بجلی بندہوتی ہےتوچھوٹے گھروں میں کیا حال ہوتا ہے؟عورتیں دہائی دیتی ہیں ان کا احساس ہےآپ کو؟آپ پوری دنیامیں ڈیفالٹرہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کراچی والوں کی زندگیاں تباہ کررہے ہیں،بات سن لیں اچھی طرح کراچی کی بجلی بندنہیں کریں گے،بجلی بند کرنی ہے تو اپنے دفتر کی بند کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div