Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

چڑیا گھرمیں جانوروں کی ہلاکت:زرتاج گل کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد کے چڑیا گھرمیں جانوروں کی ہلاکت کے کیس میں اسلام آباد...
اپ ڈیٹ 11 اگست 2020 12:57pm

اسلام آباد کے چڑیا گھرمیں جانوروں کی ہلاکت کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل سمیت دیگر کو توہین عدالت کانوٹس جاری کردیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے جانوروں کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے معاملے کی انکوائری سیکرٹری کے کرنے کا بتایا تو چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری کیسے اپنے خلاف انکوائری کرے گی، یہ ایک مثال کیس ہوگا، یہ کیس جانوروں پرانسانوں کے ظلم کی داستان ہے ، تعریف پرسب سب چڑیا گھرجاتے اورپریس کانفرس کرتے مگرزمہ داری کوئی لینے کوتیار نہیں ہوتا ۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی کو مخاطب کرتےہوئے کہاکہ لوگوں نے گھروں میں شیرتک رکھے ہیں، یہ جانورشوکرنے کیلئے نہیں، 40 زرافہ درآمد کیے ، سارے مرگئے۔

سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی تسلیم نے کیا کہ گزشتہ ایک سال میں50فیصد جانورچڑیا گھرمیں موجود نہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت دیکھ رہی کہ یہاں سیاست بہت ہیں،تحقیقات ضرور کریں لیکن عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ وزیراعظم کوشوکازنوٹس جاری کروانا چاہتے ہیں ،وزیر اعظم کوتوپتہ بھی نہیں ہوگا ، نیچے ہوکیا رہا ہے،حکومت کو جانوروں کی درآْمد پرمکمل پابندی لگانی چاہیئے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے شوکازنوٹس جاری نہ کرنے کی استدعا کی توسیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے واقعے کی تمام ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ ارکان کا کوئی تعلق نہیں۔

عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے ، وزیرمملکت زرتاج گل ، مشیرملک امین اسلم، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ناہید درانی اوروائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ کے ممبران کوتوہین عدالت کے شوکازنوٹسزجاری کردیئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div