Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مریم نواز کی پیشی:نیب آفس کے باہر لیگی کارکنان اورپولیس میں تصادم

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی نے...
اپ ڈیٹ 11 اگست 2020 02:25pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی نے ٹھوکر نیاز بیگ چوک کو میدان جنگ بنادیا،نیب آفس کے باہر بیرئیرز ہٹائے جانے پر لیگی کارکنان اور پولیس میں تصادم ہوگیا، ہوائی فائرنگ بھی ہوئی اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی جبکہ کارکنان کی جانب سے بھی خوب پتھراؤ کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن)کی رہنما ءمریم نواز آج صبح جاتی امراء سے قافلے کی صورت میں نیب آفس کی جانب روانہ ہوئیں،راستے میں ان کی گاڑی پر کارکنان کی جانب سے پر امن طریقے سے گل پاشی کا سلسلہ جاری رہامگر جب یہی قافلہ ٹھوکر نیاز بیگ چوک پہنچا تو پولیس کی جانب سے کارکنان کو بیرئیرز لگاکر نیب آفس جانے سے روکا گیا۔

پہلے کارکنان اورپولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور پھر معاملہ دھکم پیل سے ہوتا ہوا تصادم تک پہنچ گیا،پھر کیا تھا پولیس نے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کا استعمال کیا تو کارکنان مزید بھپر گئےاور علاقہ میدان جنگ بن گیا،مریم نواز نیب آفس پیش ہوئے بغیر واپس روانہ ہوگئیں۔

کارکنان کی جانب سے بھی پولیس پارٹی پر خوب پتھراؤ کیا گیا اور تو اور کچھ گاڑیوں سے لیگی کارکنان پتھر سے بھرے پیکٹس بھی نکالتے نظر آئے۔

ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے تصادم کے بعد حالات بہتر ہوئے تو مریم نواز بھی واپس نیب آفس پہنچ گئیں،جہاں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ پولیس نے کارکنان پر دھاوا بول کر ظٖلم کی انتہا کردی ہے،اگر حوصلہ نہیں ہے تو بلاتے کیوں ہیں۔

مریم نواز کچھ دیر نیب آفس کے باہر انتظار کرنے کے بعد پیش ہوئے بغیر واپس روانہ ہوگئیں،جس کے بعد پولیس نے نیب آفس کے باہر سے کارکنان پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد کارکنان کوحراست میں بھی لے لیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div