Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کشیدہ صورتحال کے پیش نظر نیب نے مریم نواز کی پیشی منسوخ کردی

لاہور:غیرقانی اراضی کیس میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر نیب نے مسلم...
شائع 11 اگست 2020 02:23pm

لاہور:غیرقانی اراضی کیس میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی منسوخ کردی۔

مریم نواز کی نیب لاہور آفس پیشی پر لیگی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد متحرک رہی، رائیونڈ سے بڑے قافلے کی صورت میں نیب آفس آمد پرکارکن پر جوش دکھائی دیئے۔

نیب آفس کے باہر لیگی کارکن مشتعل ہوگئے، پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، بیرئیر توڑنے کی کوشش اور پتھراؤ بھی ہوا، متوالوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی، خواتین سمیت کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر مریم نواز کی پیشی منسوخ کی،مریم نواز غنڈوں کے ہمراہ نیب آفس آئیں، لیگی کارکنوں کے پتھراؤ سے نیب اہلکاروں کےزخمی ہونےکی اطلاعات ہیں،ایسی صورتحال میں تفتیش نہیں کرسکتے، مریم نواز کو واپس جانے کو کہا ہے۔

دوسری جانب نیب آفس کےباہرہنگامہ آرائی کے بعد نیب کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا،جس میں مریم نواز کی دوبارہ طلبی پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مریم نوازکوآئندہ ہفتے دوبارہ طلب کرنے کا نوٹس جاری کیاجائےگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div