Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کا نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعے کانوٹس

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب آفس کے باہر ہنگامہ...
شائع 11 اگست 2020 02:36pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں نیب آفس کے باہرہنگامہ آرائی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری پنجاب اورانسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

عثمان بزدار نے نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کے ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جاسکتی،قانون ہاتھ میں لینےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا،ہنگامہ آرائی کرنےوالوں کیخلاف قانون حرکت میں آئےگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div