Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

چمن میں مال روڈ پردھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

چمن میں گزشتہ روزمال روڈ پردھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ...
شائع 11 اگست 2020 02:36pm

چمن میں گزشتہ روزمال روڈ پردھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ، مقدمے میں دہشتگردی،املاک کونقصان پہنچانےکی دفعات شامل کی گئی ۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز چمن میں مال روڈ پر ہونے والے دھماکے کامقدمہ ایس ایچ اوکی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کیاگیا ہے۔

مقدمےمیں دہشتگردی،قتل ،اقدام قتل اور املاک کونقصان پہنچانےکی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل بم دھماکےمیں7سے8کلودھماکاخیزمواداوربیرنگ کااستعمال کیاگیاتھا۔

دوسری جانب مال روڈ بم دھماکے کیخلاف سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں کی جانب سے یوم سوگ منایا جا رہا ہے جبکہ آل پارٹیز تاجر اتحاد مال روڈ بم دھماکے کیخلاف احتجاجی ریلی بھی نکال رہے ہیں۔

خیال رہے کہ چمن مال روڈ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد شہید جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div