Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

مریم نوازکی پیشی پر ہنگامہ: لیگی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد :نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوا ز کی نیب آفس ...
شائع 11 اگست 2020 03:42pm

اسلام آباد :نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوا ز کی نیب آفس میں پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی پر لیگی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی رہنما ء مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں موقف لینے کیلئے طلب کیا گیا تھا لیکن ان کی جانب سے نیب لاہور میں پیش ہوکر جواب دینے کی بجائے کارکنان کے ذریعے منظم انداز میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ اور بدنظمی کا مظاہرہ کیا گیا۔

نیب کے اعلامیے کے مطابق 20 سالہ دور میں پہلی مرتبہ ایک آئینی و قومی ادارے کے ساتھ اس نوعیت کا برتاؤ روا رکھا گیا، جس میں نیب کی عمارت پر پتھراؤ کرتے ہوئے کھڑکیوں کے شیشے توڑنے کے علاوہ نیب کے عملہ کو بھی زخمی کیا گیا،ان حالات میں نیب کی جانب سے مریم نواز کی پیشی کو فوری طور پر منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں تھا۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور دیگر شر پسند عناصر کی جانب سے منظم انداز میں قانونی کارروائی میں مداخلت کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے،نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں و کارکنان کے غیر قانونی اقدام اور کار سرکار میں مداخلت کی جن کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جسکی تمام تر وابستگیاں ملک و قوم کے ساتھ ہیں، نیب کا کسی سیاسی جماعت و گروہ سے کوئی تعلق نہیں جبکہ نیب کے تمام تر اقدامات آئین و قانون کی روشنی میں سر انجام دیتا ہے، نیب میں پیشی کیلئے آنے والے تمام افراد کو قانون کا احترام کرنا چاہیئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div