Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

مریم نواز کیخلاف پولیس طاقت کا استعمال، بلاول کی مذمت

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کے خلاف پولیس کی...
شائع 11 اگست 2020 07:49pm

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کے خلاف پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پولیس کا پتھراؤ اور آنسو گیس کی شیلنگ قابل مذمت ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی کے دوران ٹھوکر نیاز بیگ چوک کو میدان جنگ بنادیا،نیب آفس کے باہر بیرئیرز ہٹائے جانے پر لیگی کارکنان اور پولیس میں تصادم ہوگیا، ہوائی فائرنگ بھی ہوئی اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی جبکہ کارکنان کی جانب سے بھی خوب پتھراؤ کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن)کی رہنمامریم نواز آج صبح جاتی امراء سے قافلے کی صورت میں نیب آفس کی جانب روانہ ہوئیں،راستے میں ان کی گاڑی پر کارکنان کی جانب سے پر امن طریقے سے گل پاشی کا سلسلہ جاری رہامگر جب یہی قافلہ ٹھوکر نیاز بیگ چوک پہنچا تو پولیس کی جانب سے کارکنان کو بیرئیرز لگاکر نیب آفس جانے سے روکا گیا۔ پہلے کارکنان اورپولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور پھر معاملہ دھکم پیل سے ہوتا ہوا تصادم تک پہنچ گیا،پھر کیا تھا پولیس نے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کا استعمال کیا تو کارکنان مزید بھپر گئےاور علاقہ میدان جنگ بن گیا،مریم نواز نیب آفس پیش ہوئے بغیر واپس روانہ ہوگئیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div