ملک میں کورونا کیسز میں مجموعی کمی کا میلان

ملک میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے...
شائع 11 اگست 2020 07:51pm

ملک میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پانچ سو اکتیس نئے کیسز سامنے آئے، مریضوں کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ پچیاسی ہزار ایک سو اکیانوے ہوگئی۔

وائرس سے مزید پندرہ اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد کل اموات چھہ ہزار ایک سو بارہ تک جاپہنچی۔

اب تک دو لاکھ اکسٹھ ہزار دو سو چھیالیس مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس وقت صرف سترہ ہزار آٹھ سو تینتیس افراد وائرس میں مبتلا ہیں۔