Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس...
شائع 11 اگست 2020 11:12pm

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے ۔

کانفرنس میں جیواسٹریٹیجک اورعلاقائی سیکورٹی صورتحال کاجائزہ لیا گیا ہے۔

کانفرنس میں ایل اوسی اورپاک افغان بارڈرسمیت علاقائی سیکورٹی کاجائزہ بھی لیاگیا۔

کورکمانڈرزکانفرنس میں افغان مفاہمتی عمل پرپیشرفت کوسراہاگیا۔کانفرنس میں آرمی چیف نے کورونااورٹڈی دل کےخاتمےکیلئےسول انتطامیہ سےتعاون پراظہاراطمینان کیا۔

کانفرنس میں آرمی چیف نے پاک فوج کی فارمیشن کی پیشہ ورانہ تیاریوں پراظہاراطمینان کیا۔ کانفرنس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ محرم میں عوام کی سیکیورٹی اورتحفظ کیلئےاقدامات کیےجائیں۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ کوروناکی روک تھام کیلئےگائیڈلائنزکویقینی بنایاجائے۔

کانفرنس میں انہوں نے سندھ اوربلوچستان میں سیلاب پرفوری ردعمل پرتعریف کی اور کہا کہ سیلابی صورتحال کےپیش نظرہرممکن احتیاطی تدابیراختیارکی جائیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div