چوہان بیرون ملک ہوتے تو فارغ ہوجاتے، محمد زبیر
سابق گورنر سندھ اور لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ چوہان...
سابق گورنر سندھ اور لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ چوہان بیرون ملک وزیرہوتےتوفارغ ہوگئےہوتے۔
پروگرام فیصلہ آپکا میں بات چیت کرتے ہوئے محمدزبیر نے کہا کہ چوہان صاحب کو اپنےمذاق اڑانے کی فکرنہیں ہے۔
محمدزبیر کا کہنا تھا کہ مریم نوازپہلی پیشی پرنہیں آئیں، وہ بہت پیشیاں بھگت چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیشی پر پہلےگیس چھوڑی گئی،آنکھوں میں جلن ہونےلگی، گیس کےبعد پتھر آنے لگے۔
محمدزبیرکا کہنا تھا کہ پتھر پولیس کی جانب سے آرہےتھے، کوئی پولیس اہلکارزخمی نہیں ہوا،شیشےہماری گاڑیوں کےٹوٹے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔