Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'مریم صفدرنے اپنے والد کے سیاسی عمل کے تسلسل کو برقرار رکھا'

شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم صفدروکمپنی کی غنڈہ گردی کی بھرپورمذمت اوراداروں سےقانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
شائع 11 اگست 2020 09:42pm
شہباز گل- فائل فوٹو
شہباز گل- فائل فوٹو

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپٹ لیگ کے دہشتگرد ونگ نے مریم صفدر کی قیادت میں اپنے ماضی کی روایات کے مطابق نیب اور پولیس پرحملہ کیا ،کچھ بھی کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ مریم صفدرمعزز عدالت سے پاکستان کی نمبر1 جھوٹی قرارپائی ، یہ جھوٹ بول کر مٹھائیاں بانٹتے ہیں۔کرپٹ لیگ کے دہشتگرد ونگ نے مریم صفدر کی قیادت میں اپنے ماضی کی روایات کے مطابق نیب اور پولیس پرحملہ کیا۔اپنی کرپشن چھپانے کےلئے عوام کوڈھال بنایا اور اب ڈھٹائی سے جھوٹ پھیلارہے ہیں۔ مریم صفدروکمپنی کی غنڈہ گردی کی بھرپورمذمت اوراداروں سےقانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج مریم صفدرصاحبہ اور اِن کےکارندوں نے جس قسم کی غنڈہ گردی کی وہ شرمناک ہے۔انہوں نے اپنے والد کے سیاسی عمل کے تسلسل کو برقرار رکھا۔ان کے والد نے بھی ایسی سیاست کی، جس میں وہ اپنے گلو بٹ جیسے کرداروں کو استعمال کر کے احتساب اور قانونی نظام کو نوشانہ بناتے ہیں،یہ مافیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div