Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

تاحال کورونا ختم نہیں ہوا، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی...
شائع 11 اگست 2020 10:06pm

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے ۔ تاہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کورونا ختم ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیسز میں کمی پر ہم فتح کا اعلان نہیں کررہے ۔ یہ نہ سمجھا جائے کہ پاکستان کورونا سے مکمل محفوظ ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہیں کورونا کیسز میں کمی کی فتح لاپروائی سے شکست میں نہ بدل جائے۔ ۔

دوسری جانب ملک میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پانچ سو اکتیس نئے کیسز سامنے آئے، مریضوں کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ پچیاسی ہزار ایک سو اکیانوے ہوگئی۔

وائرس سے مزید پندرہ اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد کل اموات چھہ ہزار ایک سو بارہ تک جاپہنچی۔

اب تک دو لاکھ اکسٹھ ہزار دو سو چھیالیس مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس وقت صرف سترہ ہزار آٹھ سو تینتیس افراد وائرس میں مبتلا ہیں۔

تاہم کمی کے رجحان کے باوجود ملک بھر میں کاروبار زندگی بحال کرنے کا نوٹی فکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div