Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

خالد مقبول صدیقی کی زیر صدات متحدہ پاکستان کا اہم اجلاس

کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی زیر صدارت...
شائع 12 اگست 2020 12:08am

کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے میئر کراچی وسیم اختر، حکومت سندھ اور کے الیکٹرک کے معاملے پر تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی و اراکین رابطہ کمیٹی نے اجلاس میں میئر کراچی وسیم اخترسے تفصیلی بریفنگ بھی لی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس کی روشنی میں کراچی کو درپیش مسائل،مشکلات،اختیارات کی منتقلی میں آئینی وقانونی رکاوٹوں سے عوام کو براہ راست آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں کراچی کے حالات پر محترم چیف جسٹس آف پاکستان کی تشویش و پریشانی کو خوش آئند بھی قرار دیا گیا۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان کا کہنا تھا کہ معزز عدلیہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کراچی کے عوام کا دکھ درد محسوس کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div