Aaj News

جمعہ, مئ 24, 2024  
15 Dhul-Qadah 1445  

کراچی:گلشن حدید میں گھر سے ماں اور 3بچوں کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ماں نے مبینہ طور پر 3کمسن بچوں کو ...
شائع 12 اگست 2020 09:04am

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ماں نے مبینہ طور پر 3کمسن بچوں کو زہر دے کر موت کی نیند سلایا اور پھر خود گلے مین پھندے لگا کر خودکشی کرلی۔

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گھر سے ماں اور تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ،لاشوں کی شناخت 32 سالہ عاصمہ 6سالہ جویریہ ،5سالہ عریشا اور 3سالہ باقر کے نام سے ہوئی،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو قانونی کارروائی کلئے جناح اسپتال منتقل کیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفیہ ماں عاصمہ نے مبینہ طور پر بچوں کو زہر دے کر قتل کیا ،اس کے بعد خود کو پھندہ لگایا جبکہ خاتون کا شوہرعابد علی اپنے عزیز کے چہلم شرکت کیلئے نواب شاہ گیاہواتھا۔

متوفیہ کے بھائی حق نوازکامیڈیاسے گفتگومیں کہناتھا گزشتہ روز عابد نے عاصمہ سے فون پررابطہ کیاتھا ۔

بچوں کااحوال پوچھنے پرعاصمہ نےبتایاکہ بچے کھیل رہے ہیں جبکہ بچوں کی لاشیں کئی روز پرانی ہیں،اکثر شوہرسے عاصمہ کاجھگڑاہوتاتھاجبکہ متوفیہ سرکاری اسکول ٹیچرتھی۔

پولیس نے گھرے شواہد اور علاقہ مکینوں کے بیان قلمبندکرکے مزیدتحقیقات کاآغازکردیاگیا۔