Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 285,921 ہوگئی، 6,129افرادجاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
شائع 12 اگست 2020 09:43am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد285,921ہوگئی جبکہ 6,129افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 730نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2 لاکھ85ہزار921ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 10اگست بروزپیرکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید162نئے مریض سامنے آئےجبکہ5ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب 129، اسلام آباد میں 15، گلگت بلتستان میں 11اورآزاد کشمیر میں کوروناکے07کیسز رپور ٹ ہوئے جبکہ کورونا وائرس نےپنجاب میں3،اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں ایک ،ایک مریض کی جان لے لی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ24ہزار556 ہوگئی جبکہ پنجاب میں94ہزار715افرادکورونا کاشکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں34ہزار859،اسلام آباد میں15ہزار296، بلوچستان میں11ہزار956 ،گلگت بلتستان میں2382اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2157کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید17مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6129ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2290افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2177،خیبرپختونخوا میں 1235،اسلام آباد میں172،بلوچستان میں138اور گلگت بلتستان میں 58اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث59 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ16ہزار599 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے785 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,947افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 63ہزار 193مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران20ہزار631کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے730افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 21لاکھ86ہزار442افراد کے ٹیسٹ کےا جا چکے ہیں۔