Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

یورپی یونین کونسا ملک ہے؟ سفیر سے ملاقات پر عثمان بزدار کا استفسار

سینئر صحافی رانا مبشر نے آج نیوز کے پروگرام "آج رانا مبشر کے ...
شائع 12 اگست 2020 09:46am

سینئر صحافی رانا مبشر نے آج نیوز کے پروگرام "آج رانا مبشر کے ساتھ" میں وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی نئی نئی حکومت آئی تھی اور وزیراعظم سیکٹریٹ میں مراد علی شاہ کے علاوہ تینوں وزیراعلیٰ موجود تھے۔

وہاں یوی یونین کے سفیر آئے اور انہوں نے مجھے کہا کہ میری ملاقات وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے کروائیں۔

رانا مبشر نے بتایا کہ میں سفیر صاحب کو اپنے ساتھ لے کر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پاس گیا اور میں نے انہیں کہا کہ یہ یورپی یونین کے سفیر ہیں ان سے ہاتھ ملائیں۔

اس پر عثمان بزدار نے مجھ سے سوال کیا کہ یورپی یونین کونسا ملک ہے۔ رانا مبشر نے بتایا کہ اس بات پر میں نے سفیر سے کہا کہ آپ وزیراعلیٰ کو اپنا وزٹنگ کارڈ دے دیں۔

اس کے بعد میں نے وزیراعلیٰ کے سٹاف کو بلا کر انہیں وہ کارڈ دیا اور کہا کہ صاحب کو سمجھا دیں کہ یوپی یونین کدھر ہوتا ہے۔

اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ان پر اعتماد ہے جیسے انہیں ہم پر اعتماد ہے اس لیے عثمان بزدار صاحب تب تک موجود رہیں گے جب تک وزیراعظم عمران خان چاہیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div