Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی:58 لیگی کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی...
اپ ڈیٹ 12 اگست 2020 11:24am

لاہور کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کے دوران نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں گرفتار 58لیگی کارکنوں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور اُن کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواستوں پر کل کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ۔

تھانہ چوہنگ پولیس نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کے الزام میں ملوث ن لیگ کے گرفتار 58 کارکنوں کو سخت سیکیورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا،گرفتار ملزموں میں سابق رکن اسمبلی اور ٹک ٹاک اسٹار بھی شامل تھے۔

پولیس نے ملزموں سے تفتیش کیلئے اُن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ ملزموں کے وکلا ءنے مخالفت کی اور اسے بلاجواز قرار دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی اور تمام کے تمام 58ملزموں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزموں کی رہائی کیلئے ضمانت کی درخواستوں پر کل 13 اگست کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div