Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

راولپنڈی اوراسلام آباد میں میٹرو بس سروس بحال

راولپنڈی اوراسلام آباد میں میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی، ...
شائع 12 اگست 2020 10:35am

راولپنڈی اوراسلام آباد میں میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی، مسافروں کیلئے انتطامیہ نے ایس او پیزجاری کردیئے۔

راولپنڈی اوراسلام آباد کے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی،جڑواں شہروں میں 5ماہ بعد میٹروبس سروس بحال کردی گئی۔

میٹرو بس سروس میں سفر کیلئےانتطامیہ کی جانب سےایس او پی جاری کردیئے گئے۔

جاری کئے گئے ایس اوپیز کے تحت میٹرو بس سروس میں کھڑے ہو کر سفر کرنے پر پابندی ہوگی،مسافر سیٹ پر بیٹھ کر سفر کرسکیں گے، مسافروں کیلئے دوران سفر ماسک پہنا لازم قراردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میٹروبس سروس کوروناوائرس کےباعث عائد کئے جانے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے 23 مارچ کوبندکردی گئی تھی۔