Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

ن لیگ نے مریم نواز پر حملے کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور:مسلم لیگ (ن)نے نیب آفس پیشی کے موقع پر مریم نواز پر حملے کے...
شائع 12 اگست 2020 11:08am

لاہور:مسلم لیگ (ن)نے نیب آفس پیشی کے موقع پر مریم نواز پر حملے کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرلیا،وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین نیب کیخلاف اندراج مقدمہ کی استدعا کردی،ایڈیشنل سیشن جج درخواست کی سماعت آج ہی کریں گے۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے ان کے وکیل فرہاد علی شاہ نے سیشن عدالت میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں وزیراعظم عمران خان، شہزاد اکبر، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی پیشی کے دوران ان پر قاتلانہ حملہ اور سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان، شہزاد اکبر، چیئرمین اور ڈی جی نیب کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی مگر مقدمہ درج نہیں کیا جارہا،عدالت حملہ کرنے اور احکامات جاری کرنے والوں کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم صادر کرے۔

عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی،ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد آج ہی درخواست پر سماعت کریں گے۔