Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

نیب نےخواجہ برادران کی ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائرکردی

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب)نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں خواجہ...
شائع 12 اگست 2020 01:18pm

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب)نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی پیرا گون سٹی کیس میں ضمانت کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائرکردی۔

نیب نے لیگی رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ۔

نظرثانی درخواست میں نیب نے ضمانت کالعدم کرنے کی استدعا کی ، نظرثانی درخواست میں کہا گیا کہ رولز کے تحت نیب مقدمات کی تین رکنی بنچ سماعت کرسکتا ہے، جبکہ سعد رفیق اورسلمان رفیق کو 2رکنی بینچ نے ضمانت دی۔

نیب درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشنز سے کرپشن کیس کا ٹرائل متاثر ہو گا، عدالتی فیصلے میں لارجر بنچ کے وضع کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ ضمانت کا فیصلہ مختصر لکھا جائے۔

قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے دو رکنی بنچ نے87 صفحات کا فیصلہ لکھا جو عدالتی فیصلے کے خلاف ہے، عدالت اپنے فیصلے سے پیراگراف نمبر18سے 48، اور56 سے 70تک حذف کرے۔