Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

شراب لائسنس کااجراء:نیب کی عثمان بزدار سے پونے 2گھنٹے تک پوچھ گچھ

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب کے غیر قانونی لائسنس کے...
شائع 12 اگست 2020 03:06pm

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب کے غیر قانونی لائسنس کے اجرا ءکی انکوئری کیلئے نیب لاہور میں پیش ہوگئے،نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے پونے 2گھنٹے تک ان سے پوچھ گچھ کی،وزیراعلی کو ایک سوالنامہ دیا گیا اور اس کا جواب 18 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بغیر پروٹوکول اکیلے اپنی گاڑی پر نیب لاہور افس پہنچے، نیب کی تحقیا تی ٹیم نے ان سے نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس قواعد کیخلاف جاری کرنے سے متعلق سوالات کئے۔

ذرائع کے مطابق نیب کے بیشتر سوالات پر عثمان بزدار نے اپنی لا علمی کا اظہار کیا اور کہا کہ مزید وقت دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے عثمان بزدار کو 12 صفحوں پر مشتمل ایک پروفامہ بھی جاری کر دیا اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایات کی۔

ذرائع کے مطابق اس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اکرام اشرف گوندل نے وعدہ معاف بننے کی درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ انہوں نے سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر کے دباؤ پر لائسنس کا اجرا ءکیا۔