شفقت محمود کا کیمبرج کیجانب سے کی جانیوالی ناانصافی کا نوٹس

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ طلبا کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کو کیمبرج تک پہنچادیا ہے۔
شائع 12 اگست 2020 06:19pm
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمعد- فائل فوٹو
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمعد- فائل فوٹو

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کیمبرج کی جانب سے طلبا کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا نوٹس لےلیا۔

وفاقی وزیر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا 'مجھے طلبا کی جانب سے غیر منصفانہ گریڈنگ کے متعلق کافی شکایات موصول ہوئیں جنہیں میں نے کیمبرج تک پہنچادیا ہے۔'

انہوں نے کہا 'میں پُرامید ہوں کہ کیمبرج معاملے میں دیکھے اور مناسب ایکشن لےگا۔'