Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

سندھ: عظیم صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کا سالانہ عرس

سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کا سالانہ عرس جاری...
شائع 12 اگست 2020 07:06pm

سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کا سالانہ عرس جاری ہے، ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں سمندر کنارے عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کا بارہ سو نوے واں سالانہ عرس جاری ہے۔

ملک بھر سے زائرین کی حاضری کا سلسلہ جاری ہے، لیکن ایس او پیز پر سختی سے عم درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

زائرین کا کہنا تھا کورونا کے باعث کئی ماہ سے مزار بند تھا لیکن اب یہاں پہنچ کر دلی سکون ملا، کسی کو بغیر ماسک مزار میں آنے کی اجازت نہیں، داخلی راستوں پر سینیٹائزر گیٹ لگائے گئے ہیں۔ جبکہ سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے ۔زائرین کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔