Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

کراچی کے مسائل، وفاق اور سندھ میں توتو میں میں

تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد وفاق اور سندھ میں توں توں میں میں...
شائع 12 اگست 2020 11:20pm

تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد وفاق اور سندھ میں توں توں میں میں چلتی ہی رہی ہے۔

کبھی کراچی میں گورنر راج کی افواہیں سرگرم ہوتی ہیں تو کبھی اٹھارویں ترمیم اور کبھی کراچی کا کچرہ لڑائی کا سبب بنتا ہے۔

اب اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کہتے انکی وزیراعظم سے بات ہوئی ہے وفاقی حکومت کراچی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا تاہم کراچی کی مکمل تباہی کو دیکھتے ہوے مختلف آپشنز پر غور ہورہا ہے، اور جو بھی آپشنز زیر غور ہیں وہ آئین کے مطابق ہی ہیں ۔