Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

"میری گاڑی پر پتھروں سے حملہ کیا گیا"

لیگی رہنما مریم نواز نے اپنی ٹوئیٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی گاڑی...
شائع 12 اگست 2020 11:34pm

لیگی رہنما مریم نواز نے اپنی ٹوئیٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی گاڑی پر پتھروں سے حملہ کیا گیا۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے بلٹ پروف گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کی ویڈیو ٹوئٹ کردی۔

ٹوئیٹ میں لکھا میں ہی ٹارگٹ تھی۔ بلٹ پروف گاڑی کو چاروں اطراف سے نشانہ بنایا گیا۔ دیکھیں اور خود فیصلہ کریں پتھر کس نے پھیکے۔

مریم نواز نے کارکنوں کو سلام بھی پیش کیا جنہوں نے پتھر کھائے اور لاٹھی چارج برداشت کی۔