Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

ملک میں کورونا وائرس کے میلان میں بتدریج کمی

پاکستان میں کورونا کے کیسز میں آہستہ آہستہ کمی آنے لگی۔ چوبیس...
شائع 12 اگست 2020 11:20pm

پاکستان میں کورونا کے کیسز میں آہستہ آہستہ کمی آنے لگی۔ چوبیس گھنٹوں میں سات سو تیس نئے کیسزسامنے آئے۔

متاثرین کی تعداد دولاکھ پچیاسی ہزار نوسو اکیس تک جا پہنچی۔

مہلک وائرس سے مزید سترہ افراد جان سے گئے۔ اموات چھ ہزارایک سو انتیس ہوگئیں۔

سولہ ہزار پانچ سو ننانوے افراد وائرس میں مبتلا ہیں جبکہ سات سو پچیاسی کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک میں اب تک۔ دو لاکھ تریسٹھ ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔