Aaj News

پیر, جون 17, 2024  
10 Dhul-Hijjah 1445  

نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کم دکھانے کیلئے کون سا کیمیکل استعمال کیا؟

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گرنے...
شائع 13 اگست 2020 08:22am

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گرنے کی وجہ بتا دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ بلڈ سیمپل میں کلوٹنگ روکنے کے لیے کیمیکل ای ٹی ڈی اے استعمال ہوتا ہے۔ ای ٹی ڈی اے کی مقدار بلڈ سے زیادہ ہو تو رپورٹ میں پلیٹ لیٹس گرجاتے ہیں۔

نواز شریف کے سیمپل میں ای ٹی ڈی اے کی تعداد بڑھائی گئی جس سے پلیٹ لیٹس گر گئے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کسی لیب سے مل کر یہ کھیل کھیلا، ای ٹی ڈی اے بڑھا دیا گیا۔ بلڈ کا سیمپل کم کیا گیا، رپورٹ میں بلڈ سیلز اتنے کم آئے کہ ہمارے ڈاکٹرز کو بھی لگا نواز شریف کی زندگی خطرے میں ہے۔

شہباز گل کے مطابق جھوٹی رپورٹ وزیراعظم نے دیکھی تو انسانی ہمدردی پر نواز شریف کو علاج کے لیے جانے کی اجازت دی۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ تو پتا چل گیا نواز شریف جھوٹ بول کر باہر گئے۔

نواز شریف کو جھوٹ بول کر باہر بھاگنے میں مدد کرنے والوں کا احتساب ہوگا، حکومت پنجاب ای ٹی ڈی اے کے معاملے کی تحقیقات کریگی۔