اسلام آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ...
شائع 13 اگست 2020 08:55am

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش ہوئی ،گرمی کا زور ٹوٹنے سےموسم خوشگوارہوگیا۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اوراسلام آباد میں صبح سویرے مارگلہ کی پہاڑیوں کی طرف سے سیاہ بادل آئے اوربرسنا شروع ہوگیا۔

بارش برسنے سے وفاقی دارالحکومت سمیت گردونواح کے علاقوں موسم خوشگوارہوچکا ہے اورگرمی کا زورٹوٹ گیاجبکہ مری اورگردونواح میں بھی بارش کا سلسلہ شروع ہونے سے موسم خوشگوارہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبرپختونخوا،اسلام آباد ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں گرج چمک اورآندھی کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔