Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 ہلاکتیں ، 753 نئے کیسزرپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
اپ ڈیٹ 13 اگست 2020 09:54am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 10افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,139ہوگئی جبکہ مزید753 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد286,674ہوگئی

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 753نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2 لاکھ86ہزار674ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 10اگست بروزپیرکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید204نئے مریض سامنے آئےجبکہ3ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب 150، اسلام آباد میں 27، گلگت بلتستان میں 20اورآزاد کشمیر میں کوروناکے07کیسز رپور ٹ ہوئے جبکہ کورونانےپنجاب میں2اوراسلام آباد ایک مریض کی جان لے لی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ24ہزار929 ہوگئی جبکہ پنجاب میں94ہزار865افرادکورونا وائرس کاشکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں34ہزار947،اسلام آباد میں15ہزار323، بلوچستان میں12ہزار044 ،گلگت بلتستان میں2402اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2164کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید10مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6139ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2297افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2179،خیبرپختونخوا میں 1235،اسلام آباد میں173،بلوچستان میں138اور گلگت بلتستان میں 58اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث59 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ16ہزار475 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے783 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے867افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 64ہزار060مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران19ہزار221کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے753افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 22لاکھ05ہزار664افراد کے ٹیسٹ کے5 جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق‏ملک بھرکےاسپتالوں میں144مریض وینٹی لیٹرپرہیں،اسپتا لوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد1859 ہے،اس وقت1ہزار341مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div