سندھ میں گندم کابحران، آٹےکی قیمت 65سے 70 روپےکلوہوگئی
کراچی :سندھ میں گندم کا بحران زور پکڑ گیا، آٹےکی قیمت 65سے70روپےکلوپرپہنچ گئی۔
سندھ میں گندم کا بحران بحران سنگین تر ہوگیا جبکہ محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی فراہمی معطل ہوگئی۔
چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن سندھ خالد مسعود کے مطابق وفاق کی ہدایت کے باوجود محکمہ خوراک سندھ گندم جاری نہیں کررہا ،جس کے باعث فلور ملزاوپن مارکیٹ سےگندم خریدنے پر مجبورہیں۔
اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 52روپے کلو تک پہنچ گئی،جو گزشتہ سال 35سے 36روپے کلو تھی،آٹے کی ایکس مل قیمت بھی59روپے کلو ہوگئی جبکہ چھوٹی چکی کا آٹا 70روپے کلو تک پہنچ گیا۔
خالد مسعود کا کہنا تھا کہ کراچی کی فلور ملز کو یومیہ گندم کی 70ہزار بوری کی ضرورت ہےلیکن صوبائی حکومت کی جانب سے گندم نہ ملنے کی وجہ سے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔