Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

نجی اسکولز کی فیس میں 20 فیصد رعایت یقینی بنانے کا حکم

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولز کی فیس میں 20فیصد رعایت کے...
شائع 13 اگست 2020 01:34pm

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولز کی فیس میں 20فیصد رعایت کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیااورڈائریکٹرجنرل پرائیویٹ اسکولز کو قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں رعایت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران 20فیصد رعایت نہ دینےوالوں اسکولزکیخلاف کارروائی کاحکم دےدیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ڈائریکٹرجنرل(ڈی جی )پرائیویٹ اسکولز20فیصد رعایت کےقانون پر عملدرآمد کرائیں،والدین فیس میں رعایت نہ دینے والے اسکولز کیخلاف شکایات درج کرائیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ شکایات ملنے پر ڈی جی پرائیویٹ اسکولز نجی اسکولوں کیخلاف کارروائی کریں۔

سندھ ہائی کورٹ نے انہیں حکم دیا کہ عدالتی حکم پر سختی سے عمل درآمد کرائیں، عدالتی حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ 20 دن میں پیش کی جائے۔

ڈی جی پرائیویٹ اسکولز نے عدالتِ عالیہ کو فیسوں میں کمی نہ کرنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

سندھ حکومت کی جانب سے بھی 20 فیصد اسکول فیس میں رعایت پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے تمام فریقین کی رضامندی کے بعد درخواست نمٹا دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div