Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پاکستان نے بارڈرپرباڑسے متعلق افغانستان کا بیان مسترد کردیا

اسلام آباد:پاکستان نے افغان بارڈرپرباڑسے متعلق افغانستان کا...
شائع 13 اگست 2020 01:27pm

اسلام آباد:پاکستان نے افغان بارڈرپرباڑسے متعلق افغانستان کا بیان مسترد کردیا ۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے افغان میڈیاکی رپورٹس اورافغان وزارت خارجہ کے باڑسے متعلق مبینہ بیان کومسترد کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ شدید سیکیورٹی تشویش دورکرنے کیلئے باڑلگائی جارہی ہے اورباڑلگانے کا عمل عالمی قوانین کے عین مطابق ہے، باڑلگانے کے عمل کے دوران افغان سرزمین پرتجاوزنہیں کیا جارہا ۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ افغانستان کومشترکہ ٹوپوگرافک سروے کی تجویزدی گئی تھی، کوئی بھی غلط فہمی متعلقہ ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعہ دورکی جاسکتی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا مزیدکہنا تھا کہ افغانستان نے مشترکہ ٹوپوگرافک سروے کی پاکستانی تجویز کا مثبت جواب نہیں دیا گیا، افغانستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں،برادرملک سے تعلقات اقوام متحدہ کے چارٹرکے اصولوں کے عین مطابق ہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div