Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پارک لین ریفرنس:آصف زرداری کیخلاف ضمنی ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب )نے پارک لین ریفرنس میں سابق ...
شائع 13 اگست 2020 01:27pm

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب )نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف ضمنی ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا،نیب کی جانب سے آصف زرداری کیخلاف پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنس میں مزیدشواہدعدالت کےسامنے پیش کئےجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق،سابق صدر آصف زرداری کوبطورکمپنی ڈائریکٹرریفرنس میں ملزم نامزدکیا گیا ہے جبکہ ریفرنس میں دیگر 10ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا۔

احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر 10 اگست کو فرد جرم عائد کی تھی،عدالت نے نیب کے گواہان یکم ستمبرکو طلب کررکھے ہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div