Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

گلگت بلتستان میں 3ماہ کے اندر انتخابات کرانے کا حکم

گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے گلگت بلتستان میں 3ماہ کے اندر جنرل...
شائع 13 اگست 2020 03:06pm

گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے گلگت بلتستان میں 3ماہ کے اندر جنرل نشستوں پر انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز اور جسٹس علی بیگ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے گلگت بلتستان میں انتخابات سے متعلق 3 مختلف پٹیشنز کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیاگیا ،پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کو 3ماہ کے اندر24 جنرل نشستوں پر انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان کے 18 اگست کو ہونے والے متوقع انتحابات کورونا وائرس کے پیش نظر انتخابی عمل کی تیاری میں تاخیر کے باعث مؤخر کر دیئے تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div